Loading
ذیابیطس کے مریضوں کو اپنے خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھنے کے لیے ایسی غذاؤں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے جن میں کم گلیسیمک انڈیکس (جی آئی) یعنی کم شوگر ہو۔ خوش قسمتی سے کچھ پھل ایسے ہیں جو نہ صرف ذائقے دار ہوتے ہیں بلکہ شوگر میں بھی کم ہوتے ہیں اور ذیابیطس کے مریض اعتدال کے ساتھ ان سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 1. بلیک بیری قدرتی مٹھاس کے باوجود بلیک بیری کم شوگر رکھتی ہیں۔ یہ فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس 41 ہوتا ہے۔ 2. کیوی اعتدال میں کھایا جائے تو کیوی بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے چھلکے سمیت کھائیں تاکہ فائبر زیادہ سے زیادہ حاصل ہو۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس 36 ہوتا ہے۔ 3. آڑو یہ فائبر سے بھرپور اور ہاضمہ بہتر کرتا ہے۔ یہ شوگر کو آہستہ جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس 38 ہوتا ہے۔ 4. انناس یہ وٹامن C سے بھرپور اور شوگر میں معتدل ہوتا ہے۔ اسے پورے سالم پھل کی صورت میں کھائیں اور اس کے جوس سے پرہیز کریں۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس 40 ہوتا ہے۔ 5. تربوز تربوز پانی سے بھرپور اور معتدل شوگر، اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن A & C کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس 42 ہوتا ہے۔ 6. چیری یہ بھی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور، دماغی صحت کے لیے مفید اور سب سے بڑھ کر کم مقدار میں کھانے سے بلڈ شوگر نہیں بڑھتا۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس 53 ہوتا ہے۔ 7. چکوترہ چکوترہ سوزش کم کرنے والے قدرتی اجزا کا بھی حامل ہوتا ہے۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس 20 ہوتا ہے جو بہت کم ہے۔ 8. پپیتا اس میں پانی کی مقدار زیادہ، شوگر کم مگر گلیسیمک انڈیکس زیادہ ہوتا ہے۔ ذیابیطس مریضوں کیلئے یہ پھل کم مقدار ( یعنی 1-2 چھوٹے ٹکڑے) میں کھانے سے فائدہ ہے۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس 72 ہوتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل