Loading
کرپشن کے ملزم کو عدالت نے 29 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل نے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ملزم کو 29 سال قید با مشقت کی سزا سنادی۔ ملزم حامد جلیل کو مجموعی طور پر 29 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم حامد جلیل 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 1 سو چورانوے روپے معاوضہ بھی محکمہ ڈاک کو ادا کرے گا۔ ملزم کے خلاف سال 2022 میں اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں کرپشن اور بدعنوانی کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم نے بطور پوسٹ ماسٹر 2 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار سے زائد کی پینشن سیونگ بک میں بوگس انٹریاں کی تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل