Friday, August 01, 2025
 

نااہلی کے بعد احمد خان بچھر  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ

 



الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد احمد خان بچھر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق احمد خان بچھر اب اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر اور احمد چٹھہ نااہل قرار واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں سینیٹر اعجاز چوہدری، این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ اور پی پی 87 میانوالی سے ملک احمد خان بچھر کو نااہل قرار دیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل