Loading
انگلینڈ: لیجنڈز کی عالمی جنگ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے آسٹریلیا کو ایک رن سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، اب ٹائٹل کے لیے پروٹیز چیمپئنز کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہو گا۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں شاندار مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں جنوبی افریقا چیمپئنز نے آخری اوور تک جاری رہنے والے سنسنی خیز میچ میں آسٹریلیا چیمپئنز کو صرف 1 رن سے شکست دے دی۔ میچ منگل کو انگلینڈ میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقا چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کیے۔ مورنی وین ویک 76 اور اسٹمس 57 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے بھرپور مزاحمت دیکھنے کو ملی، تاہم وہ 7 وکٹوں پر 185 رنز ہی بنا سکے اور ایک رن سے میچ ہار گئے۔ ڈینیئل کرسچن 49 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقا چیمپئنز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اب ہفتے کے روز ان کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔ یاد رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث پاکستان چیمپئنز کو بغیر کھیلے فائنل میں جگہ ملی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل