Loading
کراچی کورنگی میں دو روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ واردات میں ملوث دو ملزمان پکڑے گئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی کار بھی ملی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے پینتیس لاکھ سے زائد رقم بھی ملی ہے، ملزمان نے دو روز قبل گودام چورنگی پر بینک کی کیش وین لوٹی تھی، ملزمان نے پچانوے لاکھ سے زائد رقم لوٹی تھی۔ پولیس حکام نے کہا کہ کراچی ۔۔ملزمان کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوئے تھے، ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے شہری سے کار بھی چھینی تھی، تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کی گئی۔ چھینا گیا پینتیس لاکھ کیش، دو پستول اور بارہ موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے سیکورٹی آفسیر سے چھینا گیا اسلحہ بھی ملا ہے، کراچی۔ اس گروہ نے چھینی گئی گاڑی میں تین وارداتیں کی ہیں، اس گروہ کا سربراہ دیدار جاگیرانی ہے جو فرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک وین لوٹنے میں پانچ ملزمان شامل تھے، اس گروہ میں 8 سے 10 لوگوں پر مشتمل ہے، گینگ بنک سے رقوم لیکر نکلنے والے اور گاڑیاں چھیننے میں ملوث رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل