Wednesday, August 06, 2025
 

ڈی سی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ، دو اہلکار زخمی

 



خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی سی جنوبی وزیرستان اپر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملہ ہوا، نامعلوم مسلح افراد نے کوٹ اڈانہ کے قریب ڈی سی اور  اے ڈی سی ایف اینڈ پی کی گاڑی پر حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی محفوظ رہے تاہم فائرنگ سے محرر  اے ڈی سی اعجاز اور ایک پولیس اہلکار گل نواز زخمی ہوا۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اے ڈی سی اور دیگر  کے ہمراہ لدھا سے مکین جا رہے تھے۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ حملے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او ارشد خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر اور دیگر عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل