Loading
کورنگی سو کوارٹر پاسبان چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش رات گئے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 38 سالہ یاسین ولد معین کے نام سے کی گئی جس کہ گھر کے باہر گلی میں بیٹھا ہوا تھا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ مقتول کا کرمنل ریکارڈ بھی بتایا جا رہا ہے جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 6 خول ملے ہیں جبکہ کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ پولیس موقع پر موجود عینی شاہدین سے بھی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل