Loading
امریکا کے سات رکنی وفد نے خانیوال میں "فان گرو فارمز" کا دورہ کیا جہاں ایس آئی ایف سی اور گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت" فان گرو" کے زرعی شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔ امریکی وفد نے "فان گرو فارمز" کے دورے کے دوران زرعی جدت اور جدید ٹیکنالوجی پر اظہارِ اطمینان کیا اور "فان گرو فارمز "پر جدید مشینری، ہائی ایفیشنسی ایریگیشن سسٹم اور ویلیو ایڈڈ اجناس کی نمائش کی پذیرائی کی۔ وفد نے جدید مویشی پال نظام، آئی وی ایف اور جینیاتی تحقیق پر مبنی لیبارٹریوں کو سراہا اور پائیدار زرعی ترقی کیلئے اعلیٰ معیار کے موسمی اثرات سے مزاحم بیجوں کی فوری دستیابی پر زور دیا۔ "فان گرو "کے اقدامات گرین پاکستان انیشیٹو اور ایس آئی ایف سی کی قومی زرعی پالیسی سے ہم آہنگ قرار دیے گئے، زرعی جدت، پیداوار میں اضافے اور برآمدات کے مواقع بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کے کلیدی کردار کو سراہا گیا۔ امریکی وفد نے پاکستان کے نجی شعبے میں زرعی اصلاحات کو بین الاقوامی تعاون کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرعی جدت ، مویشیوں کی پیداواری صلاحیت اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل