Monday, August 18, 2025
 

پاک بھارت ٹاکرا، ایشیا کپ کے اشتہارات کی قیمتیں جان کر حیران ہوجائیں گے

 



ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت میچ کے باعث اشتہارات کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران 10 سیکنڈ کے ٹی وی اشتہار کی قیمت پاکستانی 51 لاکھ روپے سے زائد ہوگئی جبکہ اشتہار کے پیکج کی قیمت پاکستانی 14 کروڑ روپے سے زائد ہوگئی ہے۔ کو پریزینٹنگ پارٹنر شپ اور کو پاورڈ پیکج پاکستانی 58 کروڑ روپے میں دستیاب ہے۔ ایسوسی ایٹ پارٹنرشپ کا ریٹ پاکستانی 41 لاکھ روپے سے زائد اور ڈیجیٹل ایڈ ریٹس میں کو پریزینٹنگ اور ہائی لائٹس پارٹنر پاکستانی 96 کروڑ روپے سے زائد میں دستیاب ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رائٹس ہولڈرز ایشیا کپ 2025 میں ریکارڈ ویورشپ کی توقع کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے یو اے ای میں ہوگا۔ پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کو آمنے سامنے آئیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل