Loading
ہسپانوی نژاد امریکی گلوکارہ وکٹوریہ کینال نے میوزک انڈسٹری کے ایک "انتہائی طاقتور" شخص پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔ پیدائشی طور پر دائیں بازو کے نچلے حصے سے محروم گلوکارہ وکٹوریہ کینال نے ایک طویل انسٹاگرام پوسٹ میں چونکا دینے والے الزامات عائد کیے ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’’یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں میں نے کبھی عوامی طور پر بات نہیں کی، اور اب 8 سال بعد اس کو عوامی سطح پر بیان کر رہی ہوں اس نے میرے پورے جسم، روح اور دماغ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔‘‘ وکٹوریہ نے کسی بھی شخصیت کا نام لیے بغیر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آج اپنی 27 ویں سالگرہ کے موقع پر، میں آپ سب کے ساتھ یہ شیئر کرکے خود کو آزاد کر رہی ہوں، میوزک انڈسٹری کے ایک "بہت طاقتور" اور ’بڑے آدمی‘ نے میرا جنسی استحصال کیا مجھے غیر مناسب طور پر چھوا اور میری اجازت کے بغیر تصاویر بنائیں جب میں صرف 19 سال کی تھی اور کیریئر کے آغاز کیلئے ایک موقع کی تلاش میں تھی‘‘۔ گلوکارہ نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی کہ اگر میں نے اس بارے میں بات کی تو میرا کیرئیر تباہ کردیا جائے گا۔ وکٹوریہ کے مطابق جنسی استحصال کے اس واقعے نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کردیا اور انہوں نے اس باہر نکلنے کیلئے تھیراپی لی جس سے انہیں مدد ملی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل