Monday, August 18, 2025
 

انتظامیہ کا انوکھا فیصلہ، شادی کی تقریبات پر شام 7 بجےکے بعد جرمانہ، عوام میں بےچینی کی لہر دوڑ گئی

 



الجزائر کے شہر غردایہ میں انتظامیہ نے ایک منفرد فیصلہ کیا ہے جس میں شادی بیاہ کی تقریبات اور دیگر خاندانی اجتماعات شام 7 بجے کے بعد منعقد کرنے پر مالی جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اس اقدام نے عوامی حلقوں میں ایک نئی شدید بحث چھیڑ دی ہے۔ نشریاتی ادارے العربیہ کی نیوز رپورٹ کے مطابق بلدیہ غردایہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی خاندان شام سات بجے کے بعد شادی یا دیگر خاندانی جشن مناتا ہے تو ہر شریک کو 800 دینار (تقریباً 3 امریکی ڈالر) جرمانہ ادا کرنا ہوگا، اور اگر تقریب سات بجے کے بعد جاری رہے تو یہ جرمانہ بڑھ کر 1500 دینار (6 امریکی ڈالر) ہو جائے گا۔ یہ اقدام بلدیہ کی مالی اور انتظامی پالیسیوں کے تحت لیا گیا ہے اور مئی 2024ء میں اس کا قانونی اطلاق شروع کیا گیا ہے۔ عوامی ردعمل سوشل میڈیا پر اس فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ بہت سے لوگ اسے غیر منطقی اور عوام کے مقدس خاندانی اجتماعات پر ناجائز مالی بوجھ سمجھ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ "شادی کی تقریب پر جرمانہ لگانے سے بلدیہ کو کیا نقصان ہو گا؟" جبکہ دوسرے نے کہا کہ "یہ فیصلہ ہر قسم کی تقریبات پر اثر انداز ہوتا ہے۔ لوگ اپنے خوشیوں سے محروم ہو رہے ہیں"۔ بلدیہ کی وضاحت بلدیہ غردایہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد صرف تقاریب کو منظم کرنا ہے، نہ کہ لوگوں سے پیسے اکٹھے کرنا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمانہ اتنا معمولی ہے کہ عام شہری اسے ادا کر سکتے ہیں اور شادی کی تقریبات پر ہونے والے دیگر اخراجات کے مقابلے میں یہ بہت کم ہے۔ ماہرین کا نقطہ نظر سماجی ماہر عبد الحفیظ صندوقی نے کہا کہ شادی کی تقریبات الجزائر میں ایک مقدس رسم ہے اور خواہ مالی مشکلات ہوں لوگ اسے منانے پر بضد رہتے ہیں، حتیٰ کہ قرض لے کر بھی مناتے ہیں۔ صندوقی نے مزید کہا کہ "ایسے جرمانے کی مد میں اضافہ چاہے کم ہو، خاندانوں پر اضافی دباؤ ڈالے گا، چاہے وہ مالی ہو یا انتظامی"۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شادی کی تقریبات عموماً قانونی اجازت ناموں کے ساتھ مخصوص ہالز میں ہوتی ہیں، جہاں پر روزانہ کی بنیاد پر تقریبات منعقد ہوتی ہیں اور اس قسم کے اضافی جرمانے سے خاندانوں کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل