Loading
جنوبی وزیرستان میں نجی پبلک اسکول کے مالک اور شمالی وزیرستان میں میرعلی سب ڈویژن کے تحصیل دار کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ رحمت اللہ وزیر کو وانا میں اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ گھر سے اسکول آرہے تھے، اغوا کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دو شہری زخمی ہوئے۔ مغوی پرنسپل کے بیٹے نے کہا کہ اغوا کار گاڑی میں سوار تھے جن کی تعداد چار سے پانچ تھی، اغوا کے خلاف ہزاروں طلبا سڑکوں پر نکلے ہیں۔ بعدازاں اغوا کے خلاف آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے احتجاجی نیوز کانفرنس کی اور کہا کہ رحمت اللہ وزیر کو بازیاب نہ کرایا گیا تو پہیہ جام ہڑتال ہوگیا۔ دریں اثنا شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی سب ڈویژن میں تحصیل دار کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد یوسف کریم کے مطابق تحصیل دار شیوہ جاوید اللہ وزیر کو میر علی بائی پاس روڈ سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا، ضلعی انتظامیہ بازیاب کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کررہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل