Sunday, September 14, 2025
 

کم عمری میں گھریلو ملازم نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، عینی جعفری

 



اداکارہ و ماڈل عینی جعفری نے اپنے بچپن کا تلخ تجربہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ کم عمری میں گھریلو ملازم کی جانب سے جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں۔ انسٹاگرام پر جاری پوڈکاسٹ ویڈیو میں عینی جعفری نے بتایا کہ جب وہ محض پانچ برس کی تھیں تو دادا دادی کے گھر باورچی نے لالی پاپ دینے کے بہانے انہیں سرونٹ کوارٹر بلایا اور وہاں نامناسب رویہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری کے باعث وہ فوراً ساتھ چلی گئی تھیں مگر واقعے کے بعد گھبرانے کے بجائے سیدھا والدہ کے پاس جا کر سب کچھ بتا دیا۔ عینی جعفری کا کہنا تھا کہ وہ یہ واقعہ ہمدردی یا شہرت کے لیے نہیں بلکہ اس پیغام کے ساتھ بیان کر رہی ہیں کہ ایسے واقعات اکثر بچوں کے ساتھ پیش آتے ہیں لیکن زیادہ تر بچے خوف کی وجہ سے والدین کو کچھ نہیں بتاتے۔ اصل میں ڈرنا اس شخص کو چاہیے جو یہ قبیح عمل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ایسے واقعات کے پیچھے مانوس یا قریبی رشتہ دار بھی ملوث ہوسکتے ہیں، اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو یہ تربیت دیں کہ کیا درست ہے اور کیا غلط۔ بچوں کو سکھایا جائے کہ کسی غیر مناسب رویے کی صورت میں فوراً اشاروں یا الفاظ کے ذریعے مدد طلب کریں۔ عینی جعفری نے زور دیا کہ متاثرہ افراد کو خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ کھل کر بات کرنی چاہیے، اور اگر ضرورت محسوس ہو تو ماہرِ نفسیات یا تھراپی سے مدد لینے میں بھی جھجک نہیں ہونی چاہیے۔ https://www.instagram.com/reel/DOdTCcaCARQ/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل