Loading
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والا خزانہ عوام کو لوٹایا جانا چاہیے اور حکمرانوں کے پاس یہ حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ عوام کے پیسے روک کر اپنی مرضی کی جگہوں پر خرچ کریں۔ آباد ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ این ایف سی کو پی ایف سی سے مشروط کرنا چاہیے، یہ جاگیردارانہ جمہوریت ہے، ابھی اصل جمہوری دور آنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نے اپنا کام کر دکھایا، میں 5 بار رکن قومی اسمبلی بنا مگر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا، ایوانوں کو سجانا ہے، ایوانوں میں بھی تبدیلی آئے گی، یہ کیسی جمہوریت ہے جس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ کراچی میں تعلیم دینے کا مقصد پورے پاکستان کو تعلیم دینا ہے کیونکہ کراچی کی خوش حالی ہی پاکستان کی خوش حالی ہے، آج دنیا تیزی سے اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بدل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں نوجوانوں کے لیے تعلیم ناگزیر ہے، پاکستان میں 18 کروڑ نوجوان ہمارے لیے سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل