Sunday, September 14, 2025
 

سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی جاری

 



وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق مسلسل سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ دونوں وزراء کشتی کے ذریعے سیت پور کے سیلاب زدہ علاقوں کا معائنہ کرنے کے بعد علی پور واپس پہنچ گئے۔ وزراء نے سیت پور کے اندرونی علاقوں میں ٹینٹ کی ترسیل کے ساتھ ساتھ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور کھانا، خشک راشن اور دیگر امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔ متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی بہن، بیٹی اور ماں انشاء اللہ آپ کے نقصان کا ازالہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ علی پور مکمل طور پر ڈوب چکا ہے اور یہ بہت بڑا نقصان ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب سے ہونے والے نقصان کے تخمینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ہر سیلاب متاثرہ فرد کے نقصان کا تعین کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سیلاب متاثرین نے کہا کہ پہلے بھی سیلاب کے دوران نواز شریف خود یہاں آئے تھے اور اب اُن کی بیٹی نے آپ کو ہمارے پاس بھیجا ہے۔ اس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے اور سلمان رفیق کو نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے آپ کے پاس بھیجا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل