Sunday, September 14, 2025
 

تھنک ٹینک کی معاشی بحالی کیلئے شرح سود میں کمی کی سفارش

 



معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ (ای پی بی ڈی) نے معاشی بحالی کے لیے شرح سود میں کمی کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود کو 11 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد پر لایا جائے۔ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرعی بدحالی کے بعد صنعتی ترقی ضروری ہے، حکومت فیصلہ کرے کہ مسابقتی فنانسنگ لاگت سے صنعتوں کو چلانا ہے یا نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرح سود کم کرنے سے حکومت کو 3 ہزار ارب روپے کی بچت ہوگی، حکومت یہ 3 ہزار ارب روپے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر و بحالی پر خرچ کر سکتی ہے۔ تھنک ٹینک نے بتایا ہے کہ شرح سود کم کرنے سے برآمدات بڑھیں گی اور روزگار ملے گا، صنعتی شعبہ سیلاب متاثرہ زراعت کے نقصانات کا ازالہ کر سکتا ہے لیکن مہنگی شرح سود صنعتی ترقی کا راستہ روک رہی ہے۔  ای پی بی ڈی نے سفارش کی ہے کہ دوسرے مرحلے میں شرح سود کو 9 فیصد سے کم کرکے 6 فیصد کیا جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب سے چاول کی 60 فیصد، کاٹن کی 35 فیصد اور گنے کی 30 فصل تباہ ہو چکی ہے اور سیلاب سے 40 فیصد لیبر فورس بھی متاثر ہوئی ہے۔ ای پی بی ڈی کے مطابق سیلاب سے جی ڈی پی کی شرح 3.4 فیصد سے کم ہوکر 3.2 فیصد اور تجارتی خسارے میں ایک ارب 90 کروڑ ڈالرز اضافے کا امکان ہے۔ تھنک ٹینک نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ حالیہ سیلاب کے بعد شرح سود کو11 فیصد پر برقرار رکھنا ناقابل برداشت ہوگا، شرح سود برقرار رکھنے سے معاشی بدحالی میں اضافہ ہوگا اور صنعتی ترقی رک جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل