Loading
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ نے سیلابی صورت حال کے پیش نظر صوبے میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نےاس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ دریاؤں میں پانی کی صورت حال نارمل ہونے تک سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی نثار کھوڑو نے تمام پارٹی رہنماؤں کو سیلاب متاثرہ علاقوں اور کچے کے علاقوں کے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما کچے کے علاقوں سمیت سیلاب متاثرہ علاقوں کے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرین کی امداد کے لیے ریلیف کیمپس قائم کریں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر مشکل صورت حال میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ ہر طرح سے الرٹ ہے، امید ہے کہ پانی کا ریلہ خیر خیریت کے ساتھ گزر جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل