Sunday, September 14, 2025
 

یوکرین کا اہم روسی تیل ریفائنری پر ڈرون حملہ، روس کا ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

 



یوکرین نے روس پر361 ڈرونز سے حملہ کیا اور اہم تیل ریفائنری کریشی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ روس نے بتایا کہ اس نے ہائپر سونک میزائل کا  کامیاب تجربہ کیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی عہدیداروں نے بتایا کہ یوکرین نے تقریباً 361 ڈرونز کے ساتھ ایک بڑا حملہ کیا اور شمال مغربی علاقے میں واقع تیل ریفائنری کو نشانہ بنایا جہاں آگ لگی۔ روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے کم ازکم 361 ڈرونز مار گرائے ہیں، جس میں 4 ایرئیل بم اور امریکی ساختہ ہیمارس میزائل بھی شامل ہے تاہم وزارت دفاع نے حملے کا نشانہ بننے والے علاقے کی وضاحت نہیں کی۔ روسی حکام نے بتایا کہ یوکرین کے فائر کیے گئے ڈرونز کے حملے کا نشانہ روس کی دو بڑی ریفائنریز میں سے ایک کریشینفٹیورگسینٹیز ریفائنری تھی۔ لیننگراڈ ریجن کے گورنر الیگزینڈر ڈروزڈینکو نے بتایا کہ کریشی کے علاقے میں 3 ڈرون گرائے گئے اور ملبے میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا اور اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ یوکرین کے ڈرون کمانڈ نے ریفائنری پر حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ ڈرون کے ذریعے کامیاب کارروائی کی گئی۔ یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے بیان میں روس میں تیل کی تنصیبات پر لانگ رینج حملوں پر اپنی فوج اور اسپیشل سروسز کی تعریف کی۔ زیلنسکی نے کہا کہ روسی تیل کی تنصیبات، ٹرمینلز اور تیل کے ڈپوز پر مؤثر پابندیاں جو جلدی کام کرے وہ فائرنگ ہے، جس نے روسی تیل کی صنعت کو روکا ہے اور بڑی حد تک جنگ کو محدود کردیا ہے۔ روسی حکام نے ایک بیان میں بتایا کہ بیرنٹس کے سمندر میں ہائپر سونک کروز میزائل زیرکون (ٹسیرکون) کا تجربہ کیا جو بیلاروس کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کا حصہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل