Loading
قومی ٹیم نے ایشیا کپ کے انتہائی اہم ٹی 20 میچ ایک بار پھر ڈاٹ بالز کا نیا ریکارڈ بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں بھارت کو کم ترین 128 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوسکی جسے بھارت نے بااسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان 44 گیندوں پر 40 جبکہ شاہین شاہ آفریدی 16 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 چوکے، 7 چھکے مارے۔ ڈاٹ بالز پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر ٹی 20 کو ٹیسٹ کرکٹ کی طرح کھیلتے ہوئے ڈاٹ بالز کھیلنے کا ریکارڈ بنایا اور 120 گیندوں میں سے 63 ڈاٹ بالز کھیلیں۔ 19 رنز، چار اہم کھلاڑی آؤٹ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے چار اہم کھلاڑی صرف 19 رنز پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، جن میں فخر زمان، سلمان آغا، حسن نواز اور محمد نواز شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل