Sunday, September 14, 2025
 

ستمبر 1965 کی جنگ کے چودہویں روز محاذ سے ملنے والی بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے سنسنی خیز انکشافات

 



ستمبر 1965 کی جنگ کے چودہویں روز (14 ستمبر) بھارتی محاذ سے ایسے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے جو بھارتی فوج کی اندرونی صورتحال کو بے نقاب کرتے ہیں۔ بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے ملنے والے انکشافات کے مطابق بھارتی افواج کو اقتدار کی جنگ میں محض مہرے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ نئی دہلی کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی ناقص کارکردگی نے حکومت کو شدید بحران سے دوچار کیا۔ لاہور کے محاذ پر پاک فوج نے مقبول پور میں دشمن کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 150 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا جبکہ اس سے دگنے زخمی فوجی چھوڑ کر دشمن پسپا ہو گیا۔ گدرو کے محاذ پر بھی پاکستانی فوج نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی پوسٹ پر قبضہ کیا اور ایک افسر سمیت 35 بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا۔ 14 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کو مزید 11 جنگی طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا، یوں تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد 80 تک جا پہنچی۔ اسی روز 5 بھارتی ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے۔ تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے دلیر پائلٹس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن پر برتری ثابت کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل