Sunday, September 14, 2025
 

وزیر داخلہ محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید کیپٹن تیمور حسن کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

 



وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے شہید کیپٹن تیمور حسن کی رہائش گاہ پر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ دونوں وزراء نے شہید کے والد بریگیڈیئر حسن عباس اور اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جوان اور اکلوتے بیٹے کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ کے حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: "آپ کی ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ کیپٹن تیمور شہید ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے شہید کو ملنے والے ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس بھی دیکھے۔ بریگیڈیئر حسن عباس نے کہا کہ میرا بیٹا اللہ تعالیٰ کی امانت تھا، جو واپس لوٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی نے رب کے پاس لوٹنا ہے، اور جن کی واپسی عزت و وقار کے ساتھ ہو، وہی کامیاب ہیں۔ شہید کیپٹن تیمور حسن کی شہادت کے تین روز بعد شادی ہونا طے تھی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی موجود تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل