Sunday, September 14, 2025
 

کرس گیل کو بھی پاک بھارت میچ کا شدت سے انتظار

 



ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز کرس گیل کو بھی پاک بھارت میچ کا شدت سے انتظار ہے۔ یونیورس باس کے نام سے مشہور کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ آج پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہے جو ہمیشہ شائقین کو جوش دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے سپر اسٹارز اب ٹیم میں موجود نہیں ہیں، یہ دونوں حریف ٹیموں کا ایک نیا دور ہے۔ کرس گیل کا کہنا تھا کہ ماحول بہت اچھا ہوگا اور کھیل سنسنی خیز ہونے کی امید ہے۔ https://x.com/henrygayle/status/1967153960516825443 پاکستان ٹیم ممکنہ طور پر عمان کے خلاف فتح حاصل کرنے والی پلیئنگ الیون کے ساتھ ہی میدان میں اترے گی۔ حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں حتمی فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل