Sunday, September 14, 2025
 

مودی کا دورہ منی پور؛ کرفیو، مظاہرے، ہڑتال اور گو بیک مودی کے نعروں سے استقبال

 



بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے 13 ستمبر 2025 کو دو سال بعد منی پور کا پہلا دورہ کیا، جس پر وزیراعظم کا استقبال ہڑتال اور ’’گو بیک مودی‘‘ کے نعروں سے کیا گیا۔ انتظامیہ نے پورے علاقے کو فوجی چھاونی میں بدل دیا۔ مودی کے دورے میں سخت حفاظتی انتظامات، ڈرون نگرانی، کرفیو نافذ اور جگہ جگہ چیک پوسٹ لگائی گئیں۔ منی پور کے عوام میں شدید غم وغصہ پایا گیا جبکہ مودی کا دورہ انتخابی ڈھونگ اور ڈرامہ قرار دیا گیا۔ منی پور کے عوام نے وزیراعظم مودی کو مسترد کر تے ہوئے پُرامن احتجاج اور ہڑتال کی کال دی۔ احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ ’’مودی کو دو سال بعد یاد آیا کہ منی پور بھی بھارت کا حصہ ہے۔‘‘ مقامی شہری نے کہا کہ مودی کا دورہ عوامی زخموں پر مرہم نہیں بلکہ سیاسی دکھاوا ہے۔ منی پور یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی مودی کی آمد پر احتجاج کیا اور یونیورسٹی کیمپس میں ’’گو بیک مودی‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔ بی جے پی کے ترقیاتی اعلانات مسترد کیے اور عوام نے کہا کہ ’’یہ سب ووٹ بینک کا کھیل ہے۔‘‘ پرامن احتجاج کرنے والوں پر بھارتی پولیس نے ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد افراد کی حالت نازک ہے، اسپتال زخمیوں سے بھر گئے۔ صحافیوں پر کوریج کی پابندی لگائی گئی اور مظالم چھپانے کی کوشش میں میڈیا پر مکمل بلیک آوٹ کیا گیا۔ واضح رہے کہ منی پور میں 2023 کے شمال مشرقی نسل پرستانہ تشدد کے اثرات ابھی بھی موجود ہیں جبکہ حکومتی رویہ متنازع ہے۔ اقوام متحدہ کی 2025 کی رپورٹ میں بھی منی پور میں تشدد اور اقلیتوں پر حملے، جبری بے دخلی اور غیر انسانی سلوک پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل