Monday, October 06, 2025
 

جی ایچ کیو حملہ کیس میں 9 مئی مقدمات کا جیل ٹرائل بحال

 



جی ایچ کیو حملہ کیس میں 9 مئی مقدمات کا جیل ٹرائل بحال کردیا گیا، کل سماعت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے سی پی او راولپنڈی کو اضافی سیکیورٹی نفری کے لیے خط لکھ دیا جس کے متن میں لکھا ہے کہ 9 مئی سے متعلق کل کیس کا جیل ٹرائل ہے، مقدمہ میں 109 ملزمان، 150وکلاء جیل کے باہر سے پیش ہوں گے، فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے جیل کے اطراف اضافی سیکورٹی نفری تعینات کی جائے۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال ہوگیا ہے، پنجاب حکومت جی ایچ کیو حملہ کیس ویڈیو لنک ٹرائل کے نوٹی فکیشن سے دست بردار ہوگئی ہے، کل جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں صبح ساڑھے 10 بجے ہوگی۔ پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن استغاثہ کے تین گواہوں کو عدالت میں پیش کرے گی، بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل