Monday, October 06, 2025
 

کراچی میں بھانجی سے متعدد بار زیادتی کرنے والے ماموں کو عدالت نے سزا سنادی

 



ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماموں کا نوجوان بھانجی کو معتدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماموں کا نوجوان بھانجی کو معتدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم نصیب گل کو عمر قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور ضمانتی مچلکے بھی منسوخ کردیے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ملزم کیخلاف میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ پراسیکیوٹر حنا ناز نے مووف دیا تھا کہ مقدمہ متاثرہ لڑکی اپنی والدہ، بھائی اور ماموں کے ساتھ رہتی تھی۔ والدہ پوليو ورکر تھیں، جاب پر جاتی تو ملزم بهانجی سے زنا کرتا تھا۔ ملزم کیخلاف مئی 2021 میں تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل