Saturday, October 25, 2025
 

پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق

 



پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق "دوستارم- پانچ" کی اختتامی تقریب چراٹ، خیبرپختونخواٰ میں منعقد ہوئی، دو ہفتوں پر محیط یہ مشق 14 اکتوبر 2025 کو شروع ہوئی تھی۔ آئی ایس پی ار کے مطابق مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور قازقستان اسپیشل فورسز کے دستوں نے بھرپور حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول، چرات مہمانِ خصوصی تھے جبکہ قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ تربیتی معیار کا عملی مظاہرہ کیا۔ مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں بروئے کار لائی جانے والی حکمتِ عملی، طریقۂ کار اور تکنیکوں کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانا اور پاکستان و قازقستان کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل