Loading
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کا 10 سالہ معاہدہ ختم ہوگیا ہے اور نئے معاہدے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں تاہم صرف اہل ٹیمیں ہی نئی بولی میں شامل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈکوارٹرز میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جہاں چارٹرڈ فرم ای وائے مینا نے پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی، اے وائی مینا کی نمائندگی محسن اقبال اور ان کی ٹیم نے کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر 10 سالہ نیا فرنچائز معاہدہ تیار ہوگا، نیا فرنچائز معاہدہ ٹیموں کی نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو پر ہو گا۔ چارٹرڈ فرم اے وائی مینا پی ایس ایل کی فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو لگائے گی، چارٹرڈ فرم اگلے چند روز میں اپنا کام مکمل کر لے گی۔ پی ایس ایل کی نئی بولی میں موجودہ ٹیموں میں سے صرف اہل ٹیمیں ہی بولی کا حصہ بن پائیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل