Saturday, October 25, 2025
 

سیکیورٹی فورسز کی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے ٹھکانے پرکارروائی، تباہ کن حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

 



سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں بھارت کے حمایت یافتہ خوارج  کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ تباہ کن حملہ روک دیا اور 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورتی فورسز نے 24 اکتوبر 2025 کو دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی اور ایک ممکنہ تباہ کن حملہ روک لیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قابل اعتماد خفیہ معلومات کی بنیاد پر اطلاع ملی تھی کہ بھارت کے حمایت یافتہ خوارج گروہ “فتنہ الخوارج” شمالی وزیرستان کے علاقے جھلار میں ایک گاڑی کو خودکش حملے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انتہائی مہارت سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں وہ گاڑی تباہ کر دی گئی جو خودکش حملے کے لیے تیار کی جا رہی تھی، جبکہ تین بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج بھی مارے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو بھی ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے ویژن کے تحت اپنی انسداد دہشت گردی مہم کو پوری قوت سے جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری بہادر افواج کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل