Saturday, October 25, 2025
 

کراچی: نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کمسن لڑکا شدید زخمی

 



بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں گھر کے اندر فائرنگ سے نوعمر لڑکا شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 7 سالہ عدنان کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گھر کے اندر کمر پر لگنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو بعدازاں سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل