Saturday, October 25, 2025
 

انسٹاگرام کا ریلز سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا

 



فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام صارفین کو پرانی ریلز محفوظ کیے بغیر دوبارہ دیکھنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ صارفین عموماً حادثاتی طور پر پیج ریفریش کر دیتے ہیں اور پسند آنے والی انسٹاگرام ریلز کو محفوظ نہیں کر پاتے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے میٹا کا ذیلی پلیٹ فارم پر نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے جمعے کے روز ایک نئے فیچر کا اعلان کیا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ان تمام ریلز کو دیکھ سکیں گے جن کو وہ ڈھونڈ نہیں سکتے۔ ایڈم موسیری نے بتایا کہ اگر صارفین پروفائل پر جائیں اور سیٹنگز میں جا کر ’یور ایکٹیویٹی‘ کے آپشن میں ’واچ ہسٹری‘ ناؤ کا ٹیپ ہوگا۔ جس سے صارف وہ تمام ریلز دیکھ سکتے ہوں گے جو انہوں نے اس وقت تک دیکھی ہوں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل