Loading
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ اگر مذاکرات سے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر کھلی جنگ کا آپشن موجود ہے۔ سیالکوٹ میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو پھر مودی حکومت نے افغانستان کے ساتھ ملکر پاکستان کیخلاف پراکسی جنگ شروع کردی جبکہ ہم نے افغان مہاجرین کی چالیس سال مہمان نوازی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر پانچ روز سے کوئی واقعہ نہیں ہوا، جوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہماری سرحدیں بالکل محفوظ ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے پیش کی گئی شرائط کو دیکھیں گے اگر وہ قابل قبول ہوئیں تو ٹھیک ورنہ پھر اُن کے ساتھ کھلی جنگ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل