Loading
ہنگو سٹی تھانے کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آوور ہلاک کر دیا گیا۔ ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق واقعہ بگٹو چیک پوسٹ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جوابی کارروائی میں حملہ آوور مار دیا گیا جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو ہنگو میں بم دھماکے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آپریشنز اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل