Loading
پمز ہسپتال میں سیئنر ڈاکٹر کا زیر تربیت ڈاکٹر پر بدترین تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر ابرہیم نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ کراچی کمپنی میں تحریری درخواست دے دی ہے۔ ٹرینی ڈاکٹر نے درخوات میں بتایا کہ برن سینٹر میں ڈیوٹی کے لیے گیا تو گارڈ کے ذریعے مجھے روک دیا گیا اور ڈاکٹر عبدالخالق نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھ پر تشدد کیا۔ ڈاکٹر ابرہیم نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالخالق نے تشدد کے دوران میرا موبائل فون بھی توڑ دیا۔ انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کے بعد مجھے دو گھنٹے تک کمرے میں بھی بند رکھا۔ درخواست میں مزید بتایا کہ ڈاکٹر عبدالخالق کی جانب سے نوکری سے نکالنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، لہٰذا ڈاکٹر عبدالخالق کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل