Monday, October 27, 2025
 

کاسمیٹک سرجری سے چہرے کا کیا حال ہوسکتا ہے، مشہور ماڈل نے تصویر شیئر کردی

 



برطانوی ماڈل اور ٹی وی اسٹار کیٹی پرائس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی پیشانی پر نمایاں تبدیلی ’ہَمپس‘ دیکھے جا سکتے ہیں۔ کیٹی پرائس کے مطابق یہ دانے نما نشانات حالیہ بوٹوکس ٹریٹمنٹ کے نتیجے میں ظاہر ہوئے ہیں۔ برطانوی ویب سائٹ کے مطابق 47 سالہ ماڈل نے بتایا کہ یہ نشانات انجیکشن کے متعدد پوائنٹس کی وجہ سے بنے، جو یا تو انجیکشن لگانے کے طریقہ کار یا استعمال شدہ مواد کے ردِعمل کے باعث ہوسکتے ہیں۔ کیٹی پرائس اس وقت اپنی صحت اور ظاہری شکل کے حوالے سے پہلے ہی زیرِ بحث ہیں۔ یاد رہے کہ ماڈل ان دنوں وزن میں کمی، متعدد بلڈ ٹیسٹ، خون کی روانی کی مشکلات اور لاکھوں ڈالرز کی ’فیس لفٹ سرجری‘ کے باعث بھی خبروں میں رہ چکی ہیں۔ انسٹاگرام پر 2.7 ملین فالورز رکھنے والی کیٹی پرائس نے اپنی پوسٹ میں علاج سے پہلے اور بعد کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ ماڈل کی اس پوسٹ پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ مداحوں نے ان کی صحت پر تشویش ظاہر کی، جبکہ دیگر نے بار بار کاسمیٹک کروانے کے خطرات پر سوال اٹھائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل