Wednesday, October 29, 2025
 

راولپنڈی؛ غیر قانونی مقیم افغانوں کے گرد گھیرا تنگ، کرایے پر گھر دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی

 



وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی  اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کے گرد گھیرا مزید تنگ  کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پابندی کے باوجود افغان باشندوں کو مکان و رہائش کرایے پر دینے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں افغان باشندوں کو مکان کرایے پر دینے پر 3 الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے  ہیں۔ یہ مقدمات تھانہ مورگاہ ،تھانہ جاتلی اور تھانہ واہ کینٹ میں فارمر ایکٹ اور  پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ایکٹ 2015 کی شق 11 کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ  مورگاہ کے علاقے میں چودھری عادل نے محمد  امین نامی افغان باشندے و فیملی کو مکان کرایے پر دے رکھا تھا ۔ پولیس کے مطابق تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں  بختیار نامی افغان باشندے کو عمر علی نے رہائش کرایے پر دے رکھی تھی  جب کہ تھانہ جاتلی کے علاقے رتیال میں افغان باشندے زاہد خان کو اظہر نے مکان کرایے پر دے رکھا تھا ۔ تینوں افغان باشندوں و رہائشی افراد کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کردیا گیا  ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود مکان کرایے پر دینے و قوانین کی خلاف ورزی پر 3 مکان مالکان کے خلاف مقدمے درج  کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے  شروع کرکے دیے گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل