Thursday, November 13, 2025
 

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

 



سونے کی عالمی  اور  مقامی مارکیٹوں میں 2  دن کے وقفے کے بعد قیمتوں میں آج اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں یک دم 83ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 207 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ مقامی صرافہ بازاروں میں آج جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 8ہزار 300روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 43ہزار 062روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 7ہزار 116 روپے بڑھ کر 3لاکھ 79ہزار 854 روپے کی سطح ہو گئی۔ مارکیٹ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے  مطابق سرمایہ کاروں کی  اپنے اثاثوں کو ڈی ویلیوایشن سے محفوظ بنانے کی غرض سے خالص سونے میں انویسٹمنٹ اور برکس ممالک کی طلب بڑھنے سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں عارضی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں اضافے کا رحجان دوبارہ غالب ہوگیا ہے۔ دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 228روپے کے اضافے سے 5ہزار 662روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 196روپے کے اضافے سے 4ہزار 854روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل