Thursday, November 13, 2025
 

کراچی، رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 755 ہوگئی

 



شہر قائد میں رواں سال کے دوران مختلف علاقوں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 755 ہوگئی اور 10 ہزار 800 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جان لیوا حادثات میں مجموعی طور پر 755 افراد زندگی سے محروم ہوگئے، جس میں 589 مرد، 73 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار  856 افراد زخمی بھی ہوئے، جس میں 8 ہزار 487 مرد، ایک ہزار 703 خواتیں، 509 بچے اور 157 بچیاں شامل ہیں۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق شہر میں 317 روز میں اب تک ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا حادثات میں مجموعی طور پر 227 افراد جاں بحق ہوئے، جس میں سب سے زیادہ 86 جان لیوا حادثات کا ذمہ دار ٹریلر نکلا اور 50 افراد واٹر ٹینکر کی ٹکر، 40 افراد ڈمپر کی ٹکر، 31 افراد بس کی ٹکر  اور مزدا کے ٹکر سے 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل