Friday, November 21, 2025
 

چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائزز کیلیے بڑے انعام کا اعلان

 



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محس نقوی نے پی ایس ایل ٹیم مالکان کے لیے بڑا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ فاتح ٹیم کے ساتھ ساتھ فرنچائز کے مالک کو بھی انعامی رقم ملے گی۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کے مالک کو 5 لاکھ ڈالرز جبکہ رنرز اپ ٹیم کے مالک کو 3 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ اس کے ساتھ جو پی ایس ایل فرنچائز کا مالک سب سے زیادہ کرکٹ ڈیویلپمنٹ پر کام کرے گا، اس کو 2 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ پی سی بی سربراہ کے مطابق یہ اقدامات پاکستان کرکٹ کو نئی  بلندیوں کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دیں گے۔ Complementing the Pakistan Super League's growth, I am thrilled to announce a new Reward for Franchises in the forthcoming editions: - Champions: $500,000 - Runners-up: $300,000 - Best Franchise contributing towards Cricket Development: $200,000 Let's take Pakistan cricket to… — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 21, 2025 دوسری جانب پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو ملنے والی 5 لاکھ ڈالرز کی رقم میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ ٹیم کو ملنے والی رقم کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور دوسرے متلعقہ لوگوں میں تقسیم ہوتی ہے۔ اب چئیرمین پی سی بی کی طرف سے اعلان کردہ 5 لاکھ، 3 لاکھ اور 2 لاکھ ڈالرز انعام پر صرف ٹیم ملکان کا ہی حق ہوا کرے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل