Friday, November 21, 2025
 

فتنۃ الخوارج کے زیر استعمال خطرناک امریکی ہتھیار پہلی بار منظر عام پر

 



خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے فوجی کارروائیوں کے دوران پکڑے جانے والے فتنۃ الخوارج کے زیر استعمال امریکی ہتھیار پہلی بار منظر عام پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ہتھیار پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی پچھلے کچھ عرصے میں کی جانی والی کارروائیوں کے دوران پکڑے گئے۔ امریکی ہتھیاروں پہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی ملکیت ہیں۔ امریکی فوج اور نیٹو، انخلا سے پہلے امریکی ہتھیار افغانستان چھوڑ گئی تھی۔ ان امریکی ہتھیاروں کو افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے لیے فتنۃ الخوارج کے حوالے کر دیا۔ چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں سے فتنۃ الخوارج بہت فاصلے سے پاک افواج کو رات کے وقت بھی نشانہ بنا سکتی ہے، ان امریکی ہتھیاروں میں اسٹیل ہیڈ گولیاں بھی شامل ہیں جو کہ بلٹ پروف جیکٹ کے اندر سے بھی گزر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ پکڑے جانے والے مواد میں امریکی فوج اور نیٹو کے زیر استعمال اعلیٰ معیار کا دھماکا خیز مواد اور تاریں بھی شامل ہیں۔ دکھائے جانے والے ہتھیاروں میں ایم 4، ایم 16 اور دیگر خود کار جدید اسلحہ شامل ہے، فتنۃ الخوارج سے نائٹ ویژن گاگلز اور دیگر جدید آلات بھی برآمد کیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج یہ اسلحہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، پکڑے جانے والے ہتھیاروں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل