Loading
بھارتی آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا کی اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کے ساتھ نئی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
ہاردک پانڈیا کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کی ماہیکا شرما سے ممکنہ منگنی کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
ان تصاویر میں ماہیکا شرما کے ہاتھ میں موجود ڈائمنڈ کی انگوٹھی مداحوں کی نظر میں آگئی۔
شیئر کردہ پوسٹ میں ایک مختصر ویڈیو بھی شامل تھی جس میں دونوں گھر میں مذہبی رسومات ادا کرتے نظر آئے۔
سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ دونوں اپنی خفیہ منگنی کے بعد پوجا کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
تاہم ہارڈک پانڈیا اور ماہیکا شرما کی جانب سے ابھی تک منگنی یا شادی سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
مداح اب بھی انتظار میں ہیں کہ آیا یہ واقعی زندگی کا نیا آغاز ہے یا صرف ایک عام پوسٹ تھی جس نے غیر معمولی ہلچل مچا دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل