Loading
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کرنے والے ملزم نے انوکھی وجہ بیان کردی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نئی دہلی ریکھا گپتا پر حملہ کرنے والے ملزم راجیش خمجی نے پولیس کو بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے خواب دیکھا، جس میں ایک کتا بھگوان کی مورتی کے برابر میں بیٹھا ہوا تھا اور کہا کہ دہلی میں موجود کتے پریشانی کا شکار ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تس ہزار کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج ایکتا گوبا من اس کیس کی سماعت 22 نومبر کو کریں گے جہاں پولیس نے ملزم کی چارج شیٹ جمع کرا دی ہے۔
چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم راجیش خمجی نے فیس بک میں کئی ویڈیوز دیکھیں جہاں لوگ احتجاج کر رہے تھے اور وہ آوارہ کتوں سے متعلق مسائل کا الزام وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر عائد کر رہے تھے۔
پولیس نے انکشاف کیا کہ راجیش خمجی نے رواں برس مئی میں بندروں کے مسئلے پر ایودھیا میں بھوک ہڑتال بھی کی تھی اور دہلی پولیس نے 18 اکتوبر 2025 کو 400 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جمع کرادی تھی۔
دہلی پولیس نے ملزم راجیش اور شریک ملزم تحسین سید پر بھارتیا نیایاسنہیتا کی مختلف دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی ہے، جس میں قتل، کار سرکار میں مداخلت اور جرم کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ راجیش خمجی پر فرد جرم ان کے وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے سپریم کورٹ کی جانب سے آوارہ کتوں سے متعلق دیے گئے فیصلے پر مؤقف پر غصے کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 11 اگست کو سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کو وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی حمایت حاصل تھی۔
پولیس نے الزام عائد کیا کہ راجیش خمجی وزیراعلیٰ کی حمایت پر ناراض تھے اور 20 اگست کو عوامی سماعت کے دوران انہوں نے وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل