Loading
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پاکستان اسپورٹس بورڈ ایڈجوڈی کیٹر نے فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدارتی الیکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری شفاف انتخابات کروانے کا حکم دیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابات میں پی ایس بی رول 17 اور اسپورٹس کوڈ کی خلاف ورزی ثابت ہوئی ہے۔
پی ایس بی ایڈجوڈی کیٹر نے فیصلے میں کہا کہ وجاہت حسین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر منتخب نہیں ہوئے۔
شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کا انتخاب بھی غیر آئینی قرار دے دیا گیا۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن کو تین روز میں آئین اور الیکٹورل کالج جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ایس بی کا الیکشن کمیشن، ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن کروائے گا۔
واضح رہے کہ وجاہت حسین، شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کی تقرریاں طارق سدھو کی جانب سے چیلنج کی گٸی تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل