Friday, December 19, 2025
 

کراچی، گھر میں گھس کر ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار

 



لانڈھی پولیس نے دو روز قبل گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل فون لوٹنے والے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔  ایس ایچ او لانڈھی قاضی صلاح الدین نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے  2 روز قبل 16 دسمبر کو لانڈھی 6 نمبر میں قائم ایک گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات میں طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل فونز لوٹے تھے۔ واقعے کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج کیا گیا تاہم پولیس کی خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنے والے 2 ڈاکوؤں حارث اور محمد علی کو گرفتار کر کے طلائی زیورات ، 7 لاکھ 40 ہزار 880 روپے ، 3 موبائل فونز ، 30 بور پستول ، گولیاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے جبکہ گرفتار ڈاکوؤں کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل