Loading
باٹا پور اور اقبال ٹاؤن میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلوں میں تین منشیات فروش ہلاک
پولیس کے بیان کے مطابق ملزمان کی شناخت ندیم ،حیات اور علی کے نام سے ہوئی ہے۔ دو ملزمان نے سائفن پل کے قریب سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی۔
دوران فائرنگ ملزمان اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ سی سی ڈی اقبال ٹاون میں زیر حراست ملزم حیات مارا گیا، سی سی ڈی ٹیم ملزم کو ریکوری کے لئے کے جا رہی تھی.
گھات لگائے ساتھیوں نے زیر حراست ملزم کو چھڑوانے کے لئے حملہ کر دیا، ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زیر حراست ملزم ہلاک ہوا۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے متعلقہ ادارے بھجوا دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل