Saturday, December 20, 2025
 

قطر سرپلس ایل این جی کارگوز منسوخ کرنے پر رضامند ہوگیا

 



قطر 2026  کیلیے 24ایل این جی کارگوز منسوخ کرنے پررضامند ہوگیا۔ سرپلس ایل این جی کارگوز منسوخ ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے جنوری 2026 سے مقامی گیس کے بندکنویں کھولنے کافیصلہ کیاہے،بندگیس فیلڈزسے مقامی گیس جنوری سے سسٹم میں آناشروع ہو جائیگی،گیس فیلڈزکوسرپلس ایل این جی گارگوز استعمال کرنے کیلیے بندکیاگیاتھا ۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق اضافی کارگوزکے باعث 200 ایم ایم سی ایف ڈی کے مقامی کنویں بندکرنے پڑتے تھے، پاورسیکٹرکے استعمال نہ کرنے سے درآمد ایل این جی سرپلس ہوگئی تھی،سرپلس ایل این جی کے کارگوز کو گیس پائپ لائنوں میں ڈالاجاتاتھا،استعمال نہ ہونے کے باعث ایل این جی سسٹم میں ڈالنے سے پائپ لائنزکو پھٹنے سے بچانے کیلیے مقامی فیلڈز بندکی گئی۔  2026 ء میں پاکستان قطر سے 120کے بجائے 85 ایل این جی کارگوز منگوائے گا،مجموعی طور پر 35 کارگوزمنسوخ ہونگے۔ پاکستان ایل این جی کے 24 ای این آئی کے 11کارگوز منسوخ ہوں گے اورمنسوخ کارگوزسے201ارب روپے کی بچت ہوگی۔ حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق اضافی کارگوزکے منسوخ ہونے کے بعد مالی ضرورت پوری ہوجائےگی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل