Loading
امریکا نے شام میں داعش کے خلاف شدید فضائی حملے شروع کر دیے ہیں، امریکی فوج کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے وسطی شام میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ دنوں شام میں امریکی افواج پر ہونے والے حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے کہا کہ آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک کا مقصد داعش کے بنیادی ڈھانچے اور ہتھیاروں کی تنصیبات کو ختم کرنا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شام میں 2 امریکی فوجی اور ایک امریکی سول مترجم ہلاک ہوئے تھے جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت جواب دینے کا وعدہ کیا تھا۔
فضائی حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید حملے جاری ہیں اور شام کی حکومت امریکی کارروائیوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے خلاف وعدے کے مطابق بھرپور جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور امریکا پر حملہ کرنے والوں کو پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا جبکہ شامی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ داعش کے خلاف فوجی آپریشنز جاری رکھے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل