Thursday, January 08, 2026
 

مایا خان کی اپنی بھاری تنخواہ اور اس میں بڑی کٹوتی پر کھل کر گفتگو

 



پاکستانی میزبان واداکارہ مایا خان نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران اپنی بھاری تنخواہ اور اس میں آنے والی کمی پر کھل کر گفتگو کی۔  مایا خان ایک باصلاحیت پاکستانی میزبان اور اداکارہ ہیں جنہوں نے پی ٹی وی کے ڈراموں ’ایک محبت سو افسانے‘ کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ تاہم، انہیں اصل پہچان نجی ٹی وی کے مارننگ شو سے ملی جو بے حد مقبول ہوا جب کہ  2024 میں مایا خان نے ڈرامہ ’مائی ری‘ سے دوبارہ کم بیک کیا۔  مداحوں نے ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا۔، ان کے حالیہ ڈرامہ سیریل ’بڑے بھیا‘ میں ان کے کردار کو بھی خاصی پذیرائی ملی۔   حال ہی میں مایا خان، ایف ایچ ایم کے لیے عدنان فیصل کے پوڈکاسٹ میں شرت کی، جہاں انہوں نے اپنی بھاری تنخواہ اور اس میں آنے والی کمی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ مایا خان کا کہنا تھا کہ میں وہی تھی جو ایک مارننگ شو کے لیے 25 لاکھ روپے تنخواہ لیا کرتی تھی جب کہ معروف میزبان اقرار الحسن اکثر تجسس کے طور پر پوچھتے تھے کہ آپ لوگ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ پھر میری زندگی میں 2020 وہ وقت آیا جب میں نے 4 لاکھ روپے میں شو کرنے پر رضامندی ظاہر کی، وہ لمحہ ایسا تھا جیسے میں آسمان سے زمین پر آ گری ہوں اور یہی میری حقیقت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہچکچاہٹ کا شکار تھی، لیکن پھر میں نے اللہ سے دعا کی کہ وہ اس رقم میں برکت اور اضافہ عطا فرمائے کیونکہ یہ مجھے اللہ کی طرف سے ملی تھی، وہ 30 کو 30 کروڑ بھی بنا سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل