Thursday, January 08, 2026
 

وی این او کے لیے پالیسی فریم ورک کا باقاعدہ طور پر نفاذ کر دیا گیا

 



پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ملک میں موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز (ایم وی این او) کے لیے پالیسی فریم ورک کا باقاعدہ طور پر نفاذ  کر دیا۔ اس کا مقصد ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں مسابقت، جدت اور صارفین کے لیے بہتر انتخاب کو فروغ دینا ہے، اس پالیسی فریم ورک کے تحت ایم وی این اوز اسپیکٹرم رکھے بغیر، لائسنس یافتہ موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کے ساتھ معاہدوں کے ذریعے اپنی الگ برانڈ شناخت کے تحت ملک بھر میں جدید موبائل خدمات فراہم کر سکیں گے۔ جبکہ ایم وی این او کا لائسنس ابتدائی طور پر 15 سال کے لیے جاری کیا جائے گا جو متعلقہ ریگولیٹری شرائط کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔ اس پالیسی فریم ورک کی تیاری جدید اور دور حاضر سے ہم آہنگ موبائل سروسز کے فروغ کے پیش نظر عمل میں لائی گئی تاکہ سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صارفین کو سستی اور مختلف نوعیت کی موبائل سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اس اقدام سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گےروزگار میں اضافہ ہوگا اور موبائل سروسز کو زیادہ قابلِ رسائی اور ہمہ گیر بنا کر قومی وژن ڈیجیٹل پاکستان کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی پی ٹی اے جلد پاکستان میں ایم وی این اوز کے لیے لائسنس کے اجراء کے عمل کا آغاز کرے گا۔ اس مقصد کے لیے منظور شدہ پالیسی کے مطابق ایم وی این او لائسنس کا ایک مسودہ تیار کر کے جاری کیا جائے گاجس میں لائسنس کے حصول کے خواہشمند افراد کے لیے آسان اور واضح شرائط ضوابط اور ریگولیٹری ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گاایم وی این او سروسز کے لیے پالیسی فریم ورک پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل