Loading
پروفیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے شامل ہونے والی کھلاڑی غیر معمولی ناقص کارکردگی کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔
مصری ٹینس کھلاڑی حاجَر عبدالقدر نیروبی میں ہونے والے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) ڈبلیو 35 ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں جرمن کھلاڑی لورینا شیڈل کے خلاف صرف 37 منٹ میں 0-6 اور 0-6 سے شکست کھا گئیں۔
21 سالہ عبدالقدر پورے میچ میں صرف تین پوائنٹس ہی حاصل کر سکیں، جن میں سے دو ان کی حریف کی ڈبل فالٹس اور ایک غیر ضروری غلطی کے نتیجے میں ملے۔
کلے کورٹ پر کھیلے گئے میچ میں وہ غیر یقینی انداز میں کھیلتی دکھائی دیں۔ عبدالقدر کی سروس بار بار لائن سے باہر جاتی رہی اور مجموعی طور پر انہوں نے 20 ڈبل فالٹس کیے۔
میچ کے دوران بعض اوقات وہ سروس کرتے وقت اپنی پوزیشن کے بارے میں بھی الجھن کا شکار نظر آئیں۔
Hajar Abdelkader entered a low level tennis tournament in Africa as a wild card
She might be the single worst athlete we’ve ever seen
pic.twitter.com/pHb6Tzz14m
— Barstool Sports (@barstoolsports) January 7, 2026
اگرچہ انہوں نے 14 سال کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کیا تھا، لیکن یہ ان کا پہلا ٹور لیول میچ تھا۔ اس کارکردگی کے بعد سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ انہیں ٹورنامنٹ میں جگہ کیسے ملی۔
ذرائع کے مطابق، ایک مقامی کینین کھلاڑی کے آخری وقت میں دستبردار ہونے کے بعد خالی جگہ پُر کرنے کے لیے انہیں وائلڈ کارڈ دیا گیا۔
واضح رہے کہ آئی ٹی ایف قوانین کے تحت وائلڈ کارڈ کی خرید و فروخت سختی سے ممنوع ہے اور یہ سہولت عموماً ابھرتے ہوئے مقامی کھلاڑیوں کو دی جاتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل