Loading
کوئٹہ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کی کارروائی میں سمندری راستے سے ایران جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے اور 24 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمپوزٹ سرکل گوادر نے جیونی کے علاقے میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 24 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔ ان میں سب سے زیادہ 12 افراد گوجرانوالہ، 3 راجن پور، 2 مظفر گڑھ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ باقی 7 ملزمان سرگودھا، قصور، گجرات، سیالکوٹ، ساہیوال، ملتان اور رحیم یار خان کے رہائشی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پاکستان سے سمندری راستے کے ذریعے ایران جا رہے تھے اور ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ان کا ارادہ ایران سے آگے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانے کا تھا۔
ایف آئی اے نے تمام ملزمان کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے الزامات تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل